مصر میں فوجی کارروائی کے دوران 4سپاہی اور10داعش دہشت گرد ہلاک

قاہرہ: دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف سینیائی میں ایک فوجی کارروائی کے دوران 4فوجی اور 10دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مصر کی فوج سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے خلاف 9فروری سے جاری کارروائی میں اب تک16سپاہی شہید اور100سے زائد جہادی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فوج نے سینیائی میں داعش کی سرکوبی کے لیے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی، جو اس ماہ اپنی دوسری میعاد کے لیے انتخابی دنگل میں کود رہے ہیں، کی جانب سے دی گئی تین ماہ کی مہلت دیے جانے کے بعد یہ کارروائی شروع کی ہے۔
السیسی نے سینیائی کی ایک مسجد میں داعش کے بندوق برداروں کی فائرنگ میں صوفی مسلک کے 300نمازیوں کی ہلاکت کے بعد نومبر میں فوج کو یہ مہلت دی تھی۔

Title: four soldiers 10 militants killed in egypt | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply