ایک خاتون نے امریکہ میں یو ٹیوب ہیڈ کوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی

سان برونو: یو ٹیوب کے حوالے سے آن لائن شکایتیں کرنے والی ایک خاتون نے سان فرانسسکو کے قریب واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر ایک ہینڈ گن سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
بعدازاں اس خاتون نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ پولس کے مطابق یہ خاتون لنچ کے اوقات میں کیمپس کے ڈائننگ ہال کے عقب میں پہنچی اور عمارت کے اندر داخل ہونے سے پہلے فائرنگ شروع کر دی۔
زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جو 32اور27سال کی بتائی جاتی ہیں ۔ ایک 36سالہ زخمی جس کی حالت نازک ہے اس خاتون کا بوائے فرینڈ بتایا جاتا ہے۔ اگرچہ پولس نے حملہ آور خاتون کی شناخت نہیں کی ہے لیکن اے بی سی سے وابستہ اور دیگر مقامی میڈیا نے بے نام ذرائع کے حوالے سے اس خاتون کی شناخت نسیم اغدام کے طور پر کی ہے۔حالیہ برسوں میں امریکہ میں اجتماعی قتل کی یہ تازہ واردات ہے ۔
اس سے قبل فلوریڈا ہائی اسکول میں کی گئی فائرنگ میں17افرا د ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد امریکہ میں گن کلچر کے خلاف زبردست آواز بلند کی گئی تھی اور بندوقیں رکھنے پر سخت بندشیں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پولس نے ابھی تک اس کا پتہ نہیں لگا سکی ہے کہ آخر اس فائرنگ کا محرک کیا تھا۔یو ٹیوب ، جوایک ویڈیو شئیرنگ سروس ہے ،الفابیٹ گوگل کی ملکیت ہے جس کے کیلی فورنیا دفاتر میں 2ہزار ملازمین ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four shot at youtube hq female suspect dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment