مصر میں پولس کی گشتی پارٹی پر بندوق برداروں کی فائرنگ 4جوان ہلاک

قاہرہ:مصر میں وادی سینا کے العریش شہر میں پولس کی گشتی گاڑی پر بندوق برداروں نے آج فائرنگ کی، جس میں چار پولس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع روزنامہ الاہرام نے دی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی وادی سینا کے دار الحکومت العریش میں پولس حکام حملہ آوروں کی تلاش میں گشت پر تھے۔ اسی دوران بندو ق بردار حملہ آوروں نے گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل منگل کے روز بھی بندو ق برداروں نے فائرنگ کرکے دو پولس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ الاہرام نے بتایا کہ یہ حملہ قاہرہ کے شمال میں ایک گاؤں میں کیا گیا تھا، جس میں ایک پولس آفیسر زخمی بھی ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four policemen killed in attack in egypts north sinai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply