ڈلاس میں مسلح احتجاجیوں کی فائرنگ میں 4پولس افسران ہلاک

ڈلاس(ٹیکساس):امریکہ میں ٹیکساس صوبے کے ڈلاس میں احتجاج کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ میں چار پولیس افسران کی موت ہو گئی۔
ڈلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن نے ایک بیان میں بتایا کہ مننےسوٹا اور لیسیان میں پولیس فائرنگ کے خلاف احتجاج میں کل کچھ لوگ احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران دو مسلح افراد نے 11 افسران کو گولی مار دی جن میں سے 4 پولیس افسران کی موت ہو گئی اور دو افسران زخمی ہوگئے جن کی سرجری کی گئی ہے۔
ایک زخمی افسر کی حالت نازک ہے۔ مسٹر براؤن نے بتایا کہ اس سلسلے میں رات ساڑھے گیارہ بجے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔حکام نے بتایا کہ ایک مشتبہ تھیلا پایا گیا ہے جس بارے میں ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس میں کیا ہے ۔بم اسکواڈ اس کی جانچ کر رہا ہے۔ ہلاک شدگان میں 3پولس افسران ہیںاور ایک ڈارٹ افسر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four police officers dead after shooting in downtown dallas in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply