ترکی کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ4ہلاک

انقرہ: ترکی کے وسطی انطولیائی صوبہ ایسکی شہر کی ایک یونیورسٹی میں ایک ریسرچ اسسٹنٹ کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واردات ایسیکی شہر کی عثمان غازی یونیوسٹی میں سہ پہر تقریباً3بجے انجام دی گئی۔
بلقان ویار نامی 37سالہ ریسرچ اسسٹنٹ نے یونیورسٹی کی ایجوکیشن فیکلٹی میں داخل ہو کر ڈپٹی ڈین میخائیل یٰسین، فکلٹی سکریٹری فتح عظمت اللہ، ریسرچ اسسٹنٹ یٰسین ارمغان اور لیکچرر سردار کغلاق کو ہلاک کر دیا۔
اس فائرنگ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یونیورسٹی کے ریکٹر حسن غونین نے نجی ریڈیو سی این این ترک سے بات کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے یہ بھی بتایاکہ واردات کے بعد جیسے ہی بندوق بردار ریسرچ اسٹنٹ عمارت سے باہر نکلا وہاں گھات لگائے تعینات پولس اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔اور نہتا کر کے اسے لے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four people killed in university shooting in turkeys eskisehir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply