کناڈا میں کنبہ کے چار افراد گھر میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے

نووا اسکوشیا: کینیڈا کے مشرقی صوبے نووا سکوشیا کے ایک گھر میں ایک دس سالہ بچی سمیت چار افراد مردہ پائے گئے۔ مرنے والوں کے ایک رشتہ دار کیتھرینکرٹلنگ نے اسے اجتماعی قتل کے بعد خود کشی کر لینے کا معاملہ بتایاہے۔
اس نے بتایا کہ کینیڈا فوج کے ایک فوجی لونیل ڈیسمانڈ (33) نے منگل کو شاید اپنی بندوق سے اپنی بیٹی، بیوی اور ماں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی ہوگی۔ رائل کینیڈا ماؤنٹڈ پولیس ( آرسی ایم پی) نے آج بتایا کہ بچی کے والد نے خود کو گولی مار لی۔
آرسی ایم پی نے ایک بیان میں بتایا کہ چاروں کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ لیکن بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عورت اور بچی کو کس نے مارا ہے۔ جائے حادثہ سے دو بندوقیں برآمد کی گئی ہیں۔
ایک ٹیلی فونی انٹرویو میں کیتھرن نے بتایا کہ ڈیسمانڈ افغانستان میں اپنی فوجی سروس کے بعد ایک قسم کے اعصابی تناؤ کے شکار تھے۔ ان کو مزید مدد کی ضرورت تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four people found dead in rural nova scotia home in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply