میکسیکو میں دہشت گردوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملہ میں چار پولیس اہلکارہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے گوریرو صوبے میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے فیڈرل پولیس کے سراغ رساں پر گھات لگا کر حملہ کر دیا جس میں چار جاسوسوں کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔
فیڈرل اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق مسلح افراد نے سان مگل ٹوٹولاپن میں پولیس کی جانب سے چلائی جا رہی ایک مہم کے دوران یہ حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک مشتبہ مجرم کے مارے جانے اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق فوج اور پولیس مسلح افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ قابل غور ہے کہ میکسیکو کا گوریرو صوبہ طویل عرصے سے منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی وجہ سے ہونے والے تشدد کا مرکز رہا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران گوریرو صوبے میں افیون کی کاشت پر کنٹرول کرنے کے لئے مختلف گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four mexican policemen killed seven wounded in attack in state of guerrero in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply