افغان شہر میں جرمن قونصل خانے کے باہر دھماکہ کئی ہلاک اور درجنوں زخمی

مزار شریف (افغانستان): افغان انتہا پسندوں نے دھماکہ خیز مادہ سے بھری ایک کار شمالی صوبہ بلخ کے شہر میں واقع جرمن قونصل خانہ کی دیوار سے ٹکرادی جس میں کم از کم4 شہری ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔
مقامی سیکورٹی حکام کے مطابق یہ واردات جمعرات کی شب ہوئی۔ اس دھماکہ کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے اور کہا ہے کہ یہ پچھلے ہفتہ قندوز کے نزدیک گاو¿ں پر ہوئے ناٹو کے حملہ کا انتقام ہے جس میں 30 سے زیادہ بے قصور عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ قونصل خانہ کے آس پاس رک رک گولی چلنے کی آوازیں آرہی ہیں جن سے اس احاطہ کے آس پاس بڑے علاقے میں عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔
ناٹو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکہ سے عمارت کو بھاری نقصان ہوا ہے جہاں عموماً 30 افراد کام کرتے ہیں۔ دھماکہ کے بعد وہاں بندوق برداروں نے گولیاں بھی چلائیں۔بلخ کے پولس کمانڈر جنرل حسیب اللہ قریشی نے کہا کہ خود کش حملہ کے فوراً ہی بعد جرمن اور افغان فورسز جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed over 100 in attack on german consulate in north of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply