شکاگو کےایک اسپتال میں فائرنگ ۔پولس افسر سمیت 4ہلاک

شکاگو: امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک اسپتال کی پارکنگ لاٹ میں زبانی تکرار کے دوران اس وقت ایک پولس افسر سمیت 4 افراد گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے جب معمولی کہا سنی نے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کی شکل اختیار کر لی۔

پولس سپرنٹنڈنٹ ایڈی جانسن کے مطابق یہ فائرنگ اس وقت ختم ہوئی جب پولس نے مرسی اسپتال کے اندر بندوق بردار پولس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

اس بندوق بردار نے پہلے تو ایک خاتون کو جس کے اس سے گھریلو تعلقات تھے پارکنگ لاٹ میں بحث بازی کے بعد گولی مار دی اور اس کے بعد جب پولس اسپتال پہنچی تو وہ پولس پر گولی چلا کر اسپتال کے اندر گھس گیا۔

ایڈیشنل پولس بشمول ایس ڈبلیو اے ٹی بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی۔جہاں بندوق بردار اور پولس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے دوران بندوق بردار نے ایلی ویٹر سے اترنے والی ایک دیگر عورت کوگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسی دوران بندوق بردار کو پولس کی گولی لگی اور وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا اور پھر دم توڑ گیا ۔لیکن یہ نہیںمعلو م ہو سکاکہ وہ پولس کی گولی سے ہی ہلاک ہوا ہے یا اس نے خود کشی کی۔مئیر ریم امانوئل نے دونوں خواتین کی شناخت ایک ڈاکٹر اور ایک فارمیٹیکل اسسٹنٹ کے طور کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in chicago hospital shooting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment