مکہ مکرمہ کے قریب داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

ریاض: اتوار کو بیشة کے قریب ایک ناکام کار بم دھماکہ کے مشتبہ اور داعش کے حملوں کے حوالے سے پولس کو مطلوب ایک انتہا پسند کو گرفتار کرنے کے بعد جمعرات کوسعودی عرب کے مقدس شہر مکہ معظمہ کے قریب داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق داعش کے دو دہشت گرد وں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دو دیگر نے مکہ شہر کے باہر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔وزارت داخلہ نے مزید کہاکہ ان دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسوں پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں سیکورٹی فورسوں نے بھی فائر کیے ۔ ان میںسے د و فائرنگ میں ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ کے ذریعہ خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی العربیہ نے ایک کمپاو¿نڈ کے اطراف مشین گنوں سے لیس پولس ٹرکوں کی تصویریںدکھاتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شہر کی غیر آباد علاقہ وادی میں اس گروہ کا محاصرہ کر لیا ۔وزارت نے کہا کہ اس تصادم میں کوئی غیر فوجی یا سیکورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four isis terrorists killed near makkah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply