افغان صوبہ کونر میں بارود بچھاتے ہوئے داعش کے چار انتہاپسند ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ کونر میںدولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش)کے کم از کم4دہشت گرد اپنے ہی دھماکہ خیز مواد کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔
مشرق میں افغان فوج کے 201ویں سیلب کور نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی شام میں چپہ درہ شہر کی حدود میں ہوا۔ذریعہ نے مزید بتایا کہ داعش کے 4انتہاپسند اس وقت اپنے ہی جال میں پھنس گئے جب وہ واک ناوا علاقہ میں سڑک کے کنارے آئی ای ڈی بچھا رہے تھے کہ یہ مواد دھماکہ سے پھٹ گیا۔
سلب کور کے مطابق قبل از وقت ہوجانے والے اس دھماکے میں دو داعشی انتہاپسند وں کی موقع پرہی موت ہو گئی جبکہ باقی دو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
واضح ہو کہ حکومت مخالف مسلح انتہاپسند گروپ حکومتی اور فوجی عملہ کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کے کنارے بارود بچھا کر دھماکے کرتے رہتے ہیں۔

Title: four isis militants blown up by own explosives in kunar province | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply