بنگلہ دیش میں پولس کارروائی میں داعش کے 4 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں پولیس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑمیں آج دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے چار مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مارے گئے لوگ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش گروپ کے ایک دھڑے کے رکن تھے اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ گزشتہ جولائی میں دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک کیفے پر ہوئے حملے میں ان لوگوں کا ہاتھ تھا۔
اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر غیر ملکی شہری تھے۔ پولیس افسر محمد منیرالزماں نے بتایا کہ ڈھاکہ کے جنوب میں تقریباً 200 کلومیٹر دور چاٹگام میں دو منزلہ عمارت میں روپوش دہشت گردوں نے پولیس پر دستی بم پھینکے جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ دہشت گرد مڈبھیڑکے دوران فائرنگ میں مارے گئے ہیں یا انہوں نے خود کو دھماکے کرکے اڑا لیا۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی مکمل ہو گئی ہے اور اب انٹیلی جنس محکمہ اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستے اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت میں مڈبھیڑ بدھ کی رات کو شروع ہوئی تھی اور سات مکانات کے مکینوں کو آج علی الصباح آخری کارروائی شروع کرنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیاتھا۔ عمارت کے اندر بم ملے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four isis linked militants killed in raid in bangladesh police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply