عراق میں داعش کے چار انتہاپسند ہلاک 3گرفتار

بغداد: عراق میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے چار انتہاپسند ہلاک اور تین گرفتار ہو گئے جب عراقی سیکورٹی فورسز نے شمالی عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

دیالہ آپریشنز کمان کے میجر علاءالسعدی کے مطابق نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورس کے ایک دستہ نے عراقی دارالخلافہ بغداد سے تقریباً65کلومیٹر دور دیالہ کے دارالخلافہ بعقوبہ کے بالا دروز علاقہ میں دو داعش انتہاپسندوں کوگھات لگا کر حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔سعدی نے بتایا کہ فوجیوں نے ان دونوں کے ہھیار اور موٹر سائیلکلیں بھی ضبط کر لیں۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی سروس اور فوجی انٹیلی جنس کی ایک مشترکہ دستہ نے بعقوبہ سے50کلومیٹر دور الندا علاقہ میںداعش کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں داعش کے دو مقامی لیڈران ہلاک ہو گئے۔

علاوہ ازیں صوبہ میں سلامتی دستوں نے دہشت گردی کے الزام میں مطلوب تین مشتبہ کو بعقوبہ سے 25کلومیٹر دوربنی سعد علاقہ میں گرفتار کر لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four is militants killed 3 captured in eastern iraq in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply