پاک۔ایران سرحد پرمسلح تصادم میں چار ایرانی سرحدی محافظ ہلاک

دبئی: ایرانی ابلاغی ذرائع کے مطابق ایران پاک سرحد پر پاکستان کے مسلح انتہا پسندوں کے ساتھ سرحد پر مسلح تصادم میں جمعرات کے روز ایران کے چار سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپ ایران کے جنوب مغربی سیستان صوبہ کی بلوچستان سے متصل سرحد پر ہوئی۔تاہم، ایران کی میڈیا نے پاکستان کے ہتھیار بند باغیوں کے ساتھ ہونے والی اس جھڑپ کی تفصیل نہیں بتائی۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایران کی پاکستان سے متصل سرحد ی علاقہ کے نزدیک جھڑپ میں ایران کے ایک پولس افسر اور پانچ دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔
دہشت گرد جیش العدل گروپ کے تھے۔اس گروپ نے سیستان بلوچستان سرحد پر کئی حملے کیے ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four iran border guards killed in clash on pakistan frontier in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply