کناڈا کے تفریحی مقام لائنز وادی میں برفانی تودے گرنے سے 4ہلاک

ٹورنٹو: کناڈا کے وینکوور میں برفانی تودے گرنے سے چار مہم جو ہلاک ہو گئے۔ رائل کناڈیائی گھڑ سوار پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں ہفتہ کو فون پر اطلاع ملی کہ شمالی وینکوور کے لائنز وادی کے علاقے میں برفانی تودے گرے ہیں جن کی زد میں تفریح کے لیے پیدل جارہے کچھ افراد آ گئے۔ مسافروں کے قدموں کے نشان کے سہارے ان کی تلاشی کے بعد چار لاشوں کو برآمد کیا گیا۔
راحتی امدادی ٹیم کے ایک رکن کے مطابق شاید تیز برفیلی ہواؤں کی وجہ سے یہ لوگ 1640 فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئے۔ قابل غور ہے کہ کناڈا کے شمالی کیوبک کے انوئیٹ گاؤں میں 1999 میں نئے سال کے دن برفانی تودے گرنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four hikers die in canada after avalanche hits popular trail in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply