مسجد نبوی کے قریب خود کش دھماکہ میں 4ہلاک ،5زخمی

ریاض: سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے حرم کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ایک خودکش دھماکہ میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ حملہ آور بھی دھماکے میں ہلاک ہو گیا ذرائع کے مطابق مقدس شہر مدینہ میں ہونے والے دھماکے کا ہدف حرم شریفکا کار پارکنگ ایریا تھا۔
دھماکے کے وقت سیکیورٹی چیک پوسٹ پر اہلکار افطار کر رہے تھے اور مسجد نبوی میں افطار کے بعد نماز مغرب کی تکبیر کہی جارہی تھی۔ وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق حرم شریف میں مغرب کی نماز کے لیے صفیں بن چکی تھیں اور اقامت پڑھی جارہی تھی کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو اس کھلے علاقہ میں جہاں لوگ صرف گاڑیاں پارک کرتے ہیں مشتبہ حالت میں حرم شریف کی جانب بڑھتا دیکھ کر روکنا چاہا اور جیسے ہی اس کے قریب پہنچے اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔
مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے اسپتال جا کر زخمی سیکورٹی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے حق میں جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے تک تقریباً20لاکھ فرزندگان توحید مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور اس خود کش دھماکے سے بے نیاز عشاکی نماز اور تراویح اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے حرم شریف پہنچ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four die in suicide blast near prophets mosque in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply