بغداد میں مارٹربم حملوں سے 4بچوں سمیت 6ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں بے گھر لوگوں کے کیمپ پر آج دہشت گردوں نے مورٹار سے حملہ کرکے چار بچوں سمیت ایک خاتون کو ہلاک کر دیا، وہیں ایک اور واقعہ میں شمالی ضلع میں خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔
اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ السلام کیمپ میں مورٹار کے تین گولوں سے حملہ کیا گیا۔ ایک کیمپ کے وسط میں گرا اور دو دیگر بازار کے علاقے میں گرا۔اس واقعہ میں چار بچے سمیت ایک خاتون کی موت ہو گئی۔السلام بغداد میں مہاجرین کا سب سے بڑا ریلیف کیمپ ہے۔
ایک اور واقعہ میں، شلواضلع کے پرہجوم بازار میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ داخل ہونے والے ایک خود کش حملہ آور کو پولیس کی طرف سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک اور راہگیر زخمی ہو گیا۔ اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four children among six killed in baghdad bombings in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply