چاروں عرب ممالک قطر سے مذاکرات کرنے تیار بشرطیکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منامہ: تیل کی دولت سے مالامال ملک قطر سے قطع تعلق کرنے والے چاروں عرب ممالک، بحرین، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اگر قطر ان کے مطالبات تسلیم کرنے پر رضامندی ظاہر کرے تو وہ قطر سے مذاکرات کرنے تیار ہیں۔
بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے وزراءخارجہ کا بحریک کے دارالسلطنت منامہ میں اجلاس ہوا جس میں اس بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جوخطہ میں کشیدگیوں کا باعث بنا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی قیادت والے بلاک نے 5جون کو خلیجی ملک قطر پر ،یہ الزام عائد کر کے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ان کے سب سے بڑے دشمن ایران سے پینگیں بڑھا رہا ہے ،اس سے ہر قسم کے تعلقات بشمول سفارتی منقطع کر لیے تھے۔ حالانکہ قطر متواتر ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: four arab countries ready to talk with qatar with conditions in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply