شام پر فضائی حملے میں42 سویلین ہلاک

دبئی: شام کے شمال مغربی صوبہ حلب کے العتریف میں شام کی سرکاری فوج کے فضائی حملہ میں 42سے زیادہ افراد مارے گئے۔ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی سرکاری فوج اس علاقے میں شامی اپوزیشن لڑاکوں پر مسلسل حملے کررہی ہے۔
الجیریرہ کی ایک خبر کے مطابق حلب شہر کے اسپتالوں پر بھی کئی فضائی حملے کئے گئے۔ شامی فوج کے طیاروں نے اس شہر پر 27فضائی حملے کئے۔ ان حملوں میں روسی طیارے بھی شامل تھے۔
شام میں پچھلے پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران العتریف کو کئی مرتبہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کل کا حملہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ بتایا جاتا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forty two civillians killed in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply