ترکی پولس نے کرد دہشت گردوںکے 45 حامیوں کوگرفتارکیا

ترکی پولس نے کرد دہشت گردوںکے 45 حامیوں کوگرفتارکیا
استنبول: استنبول کے فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر بموں کے حملے میں 38 افراد کی ہلاکت اور 155 کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد ترکی کی پولیس نے کرد دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 45 صوبائی عہدیداروں کو گرفتار کر لیا۔
ترکی کی پولیس نے بتایا کہ اس نے کردش حامی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کی گرفتاری کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ ان کا تعلق ہونے کے شبہ میں کی۔
بکتر بند گاڑیوں اور ایک ہیلی کاپٹر سے لیس 500 پولیس اہلکاروں نے آج صبح ادانا شہر میں چھاپہ مار کر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 25 عہدیداروں کوگرفتار کیا۔ اسی طرح استنبول میں بھی 20 اراکین گرفتار کئے گئے۔