امریکہ کے متعدد سابق قومی سیکورٹی حکام کا ناٹو اور کریمیا کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات پر اظہار برہمی

واشنگٹن:(رائٹر) امریکہ کے 37 سے زیادہ سابق قومی سیکورٹی حکام نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ناٹو اور کریمیا پر روس کے قبضے سے متعلق بیانات کی مذمت کی ہے۔
ان افسران میں کچھ ایسے بھی افسر شامل ہیں جو ری پبلکن پارٹی کے چوٹی کے رہنماؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھی لکھا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینہ کہا تھا کہ وہ ناٹوکے ان ممالک کی، جو اپنی حفاظت پر زیادہ رقم خرچ نہیں کرتے، حمایت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کریمیا پر روس کے قبضے کی حمایت کر سکتے ہیں۔ سابق سیکورٹی حکام نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا اس طرح کا بیان مناسب نہیں ہے۔ امریکہ کے جن سابق قومی سلامتی حکام نے ڈونالڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے، ان میں سے چند ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی لگ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former u s security officials call trump comments disgraceful in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply