ٹرمپ کی صدارتی مہم کے مشاورتی پینل کے سابق رکن پپا ڈو پاولوس کو 14روز کی سزائے قید

واشنگٹن:صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں خارجہ پالیسی کے مشاورتی پینل کے ایک سابق رکن 31سالہ جارج ڈیمیٹرائس پپاڈوپاو¿لوس کو امریکہ روس تعلقات اور ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے حوالے سے روس سے اپنے رابطوں کے بارے میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں کو جھوٹ بیانات دینے کے جرم میں14روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

انہیں ایک سال کے لیے خانہ نظر بندی ،200گھنٹے تک بلا اجرت سماجی خدمت اور ساڑھے نو ہزار ڈالر جرمانہ کے سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔انہوں نے روس سے رابطوں کے حوالے سے ایف بی آئی ایجنٹوں سے جھوٹ بولنے کا اپنا جرم اکتوبر 2017میںقبول کر لیا تھا۔

اپنی سزا سننے سے پہلے پپا ڈوپوو¿لوس نے واشنگٹن ڈی سی کی ایک عدالت میں جج کے روبرو اس کا اقرار کرتے ہوئے کہ وہ غلطی پر تھا ،اپنے کیے پر پشیمان اور شرمندہ ہے، اپنے عمل کی معافی مانگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former trump campaign aide papadopoulos sentenced to 14 days in jail in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply