چین میں کمیونسٹ پارٹی کے سابق رہنما کوعمر قید کی سزا

بیجنگ: (رائٹر) جنوب مغربی چین کی ایک عدالت نے کمیونسٹ پارٹی کے سابق رہنما کو بدعنوانی کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے گوانگ زو شہر کے لیڈر وان قنگ لیانگ کو رشوت لینے کا قصوروار پائے جانے کے بعد یہ سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے ان کی جائیداد کو قرق کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ پارٹی ان کے خلاف 2014 سے تفتیش کررہی تھی جس کے بعد انہیں مقدمہ کے لئے قانونی حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔
صدر شی جن پنگ نے بدعنوانی کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کی زد میں کئی افسران آچکے ہیں۔ وان نے ترقی دینے اور پروجیکٹوں کی منطوری کے عوض ڈیڑھ کروڑ ڈالر رشوت اور تحائف وصولے تھے۔ وان نے اپنا جرم قبول کرلیا اور وہ شہادتیں بھی حوالے کرائیں جو تفتیش کاروں کے پاس نہیں تھیں۔ اس کے عوض انہیں کم سزا ملی ہے ورنہ انہیں سزائے موت بھی ہوسکتی تھی۔

Title: former party boss of chinas guangzhou jailed for life | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply