نیپال کے سابق وزیر اعظم سشیل کوئرالا انتقال کر گئے

کٹھمنڈو: نیپال کے سابق وزی اعظم سشیل کوئرالا کا منگل کو علی الصباح انتقال ہو گیا۔ وہ 77برس کے تھے۔وہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔وہ 12اگست 1939کوبنارس میں پیدا ہوئے تھے ۔وہ سابق وزراءاعظم متریکا پرساد کوئرالا ، گرجا پرساد کوئرالا اور بشیشور پرساد کوئرالا کے رشتہ کے بھائی تھے۔وہ1954میں سیاست میں داخل ہوئے اور 1960میں شاہی حکومت کی واپسی کے بعد 16سال تک ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گذاری۔1973میں ایک طیارہ ہائی جیک کرنے میں ملوث ہونے پر تین سال تک جیل میں بھی رہے۔انہوں نے1952میں نیپالی کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور2010میں پارٹی کا صدر بننے سے پہلے کئی تنظیمی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔انہیں 10فروری2014کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا لیکن مسلسل احتجاج اور ہندوستان کے ساتھ کلیدی سرحدی تجارتی علاقہ کی ناکہ بندی کے درمیان ملک کے نئے آئین پراتفاق رائے پیدا کرنے میںناکامی کے بعد گذشتہ اکتوبر میں مستعفی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former nepal pm sushil koirala passes away in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply