نیو یارک اسمبلی کے سابق اسمبلی اسپیکر شیلڈن سلور کو12سال قید کی سزا

نیو یارک: امریکہ کی ایک وفاقی جج نے نیو یارک ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کو بدعنوانی کا الزامات میں قصور وار پاکر12سال کی قید اور ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی۔ 72سالہ شیلڈن سلور کو، جو کہ ایک ڈیموکریٹ ہیں، اپنی سزا کی میعاد شروع کرنے کے لیے یکم جولائی کو حکام کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا۔
طویل عرصہ تک افق سیاست پر نمودار رہنے اور کسی وقت میں نیو یارک کی نہایت طاقتور اور بارسوخ شخصیت رہنے والے شیلڈن کو30نومبر کوفریب دہی، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کا مجرم پایا گیا تھا۔استغاثوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ شیلڈن نے ان دو عورتوں کو جن سے ان کے ناجائز تعلقات تھے ملازمتیں دلوائی تھیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: former n y assembly speaker sheldon silver gets 12 years in prison in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply