سابق گورنر میکسیکو حوالگی ہونے تک اسپین کی جیل میں رہیں گے

پنامہ سٹی: میکسیکو کے کونتانا صوبے کے گورنر کو حوالگی ہونے تک اسپین کے دارالخلافہ پنامہ سٹی کی جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ وہ بدعنوانی کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جج ماریکو مارین نے کل آج اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر رابرٹو بارجے انگلو کی باقاعدہ گرفتاری کے حکم کے کافی ثبوت ہیں اور فی الحال انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے۔
رابرٹو کو اس سال جون میں پنامہ سٹی ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پیرس جانے والے طیارے میں چڑھنے کی تیاری میں تھے۔ انٹرپول نے ان کے خلاف نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ میکسیکو کی عدالت نے ان کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں انٹرپول سے مدد مانگی تھی۔ ان پر غیر قانونی طریقے سے جائیداد جمع کرانے اور اپنے عہدے کا بیجا استعمال کرنے کا الزام ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former mexican governor will remain jailed in panama until extradition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply