ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق بدعنوانی معاملہ میں گرفتار

کوالالمپور: ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو منگل کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ اس معاملہ سے وابستہ تین ذرائع نے بتایا کہان سے تفتیش کی جارہی ہے کہ انہون نے تقریباً دس سال پہلے جو فنڈ قائم کیا تھا اس میںن سے کئی بلین ڈالر غائب ہو گئے۔

ان کے کنبہ کے دو قریبی ذرائع نے بتایا کہ مجازحکام ان کی رہائش گاہ پہنچے اور نجیب کو تحویل میں لیے جانے کےحکم نامہ کی تعمیل کرانے کے بعد انہیں گرفتار کر کے لے گئے ۔

توقع ہے کہ انہیں بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملیشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے بھی نجیب رزاق کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ۔واضح ہو کہ رواں سال مئی میں ہونے والے انتخابات میں مآثر محمد سے ہارنے کے بعد ان کےملک چھوڑ کر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس دوران انسداد بدعنوانی ایجنسی نے ان سے کئی بار پوچھ گچھ کی اور آئی ایم ڈی بی کی تحقیقات کے جزو کے طور پران کے ذاتی اور اعزا و اقربا کے گھروں کی تلاشی بھی لی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former malaysian prime minister najib razak arrested amid graft probe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply