اسرائیل کے بزرگ سیاسی رہنماو سابق وزیر دفاع کا انتقال

یروشلم:اسرائیل کے سابق وزیر دفاع بن یامن بن الیزر کا خرابی صحت کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 80برس تھی۔ بن الیزر 2014 میں سیاست سے الگ ہوگئے تھے۔
اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سابق رہنما بن الیزر نے 2001 سے 2002 کے درمیان وزیر اعظم ایریل شیرون کی حکومت میں وزارت دفاع کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان پر حکومت میں رہنے کے دوران ایک تاجر سے رشوت لینے کا الزام تھا۔ اس کے علاوہ ان پر پیسہ اینٹھنے‘ دھوکہ دہی کرنے اور ٹیکس چوری کے الزامات بھی تھے۔
اس معاملے پر عدالت میں مقدمہ بھی چل رہاتھا لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں عدالت میں حاضر ہونے سے رعایت دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماوں نے بن الیزر کی مو ت پر تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے اسرائیل کے لئے نقصان قرار دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former israeli defense minister dies at 80 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply