ہیتی میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں نو منتخب ممبر پارلیمنٹ گرفتار

پورٹ آف پرنس: افریقی ملک ہیتی میں تختہ پلٹنے کی کوشش کرنے والے اور حال ہی میں منتخب ممبر پارلیمنٹ کو منشیات کی مبینہ اسمگلنگ کے معاملے میں امریکہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کے نو منتخب رکن گائی فلیپی کو امریکی پولس نے گرفتار کیا ہے۔ وہ نومبر 2015 میں جنوب مغربی گرینڈ اینسن علاقے سے پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ یہ ہیتی کے سابق باغی لیڈر ہیں جو 2004 میں صدر جین برٹارڈ ایرسڈے کے تختہ پلٹنے کی سازش میں شامل تھے۔
تاہم سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے انہیں کچھ مراعات حاصل ہیں جن کا انہیں اس وقت فائدہ مل سکتا ہے۔48سالہ گائی فلیپی امریکہ میں منشیات کے الزامات میں دس سال سے زائد عرصہ سے مطلوب تھے۔ اس کو گرفتار کرنے کی10منٹ کی کارروائی کے دوران پولس کو کئی راؤنڈ گولیاں چلانا پڑیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former haiti coup leader guy philippe arrested in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply