سابق یونانی وزیر اعظم کانٹسٹائن متسوتاکس انتقال کر گئے

ایتھنز: یونان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کے قد آور لیڈروں میں سے ایک کانٹسٹائن متسوتاکس کا انتقال ہو گیا۔ وہ 98 سال کے تھے۔ یونان کے نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے مسٹر متسوتاکس کے خاندان کے حوالے سے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ان کے انتقال کے وقت ان کے گھر والے اور قریبی لوگ ان کے پاس تھے۔ مسٹر متسوتاکس کی سیاسی زندگی 50 سال سے بھی زیادہ عرصے پر محیط رہی۔ وہ 1990 سے 1993 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔
یونان کے کریٹے میں اکتوبر 1918 میں پیدا ہوئے مسٹر متسوتاکس لبرل پارٹی کی جانب سے 28 سال کی عمر میں پہلی بار پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے۔ مسٹر متسوتاکس نے یونیورسٹی سے قانون اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1984 میں نیو ڈیموکریسی پارٹی کا لیڈر بننے سے قبل مسٹر متسوتاکس مختلف وزارتی عہدوں پر بھی رہے۔ مسٹر متسوتاکس کے چار بچے ہیں۔ وہ جنوری 2004 میں پارلیمنٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے لیکن نیو ڈیموکریسی پارٹی کے اعزازی صدر بنے رہے۔ مسٹر متسوتاکس کے بیٹےکایریاکوس فی الحال پارٹی کے صدر ہیں۔

Title: former greek prime minister constantine mitsotakis dies in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply