جرمنی کے سابق صدر رومن ہرزوگ انتقال کر گئے

برلن:جرمنی کے سابق صدر رومان ہرزوگ کا منگل کی رات ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ وہ 82 سال کے تھے۔ رومان 1994 سے 1999 تک ملک کے صدر رہے تھے۔
وہ اپنے دور میں جرمنی میں اصلاحات کی چاہ نہ ہونے کے خلاف انتباہ دیتے رہے اور سیاست اور معاشرے کی طرف سے کھڑی کی گئی مشکلات کے خلاف جنگ میں شامل رہے۔ جرمنی کے موجودہ صدر جوشیم گاؤک نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کی تحریک اور جوش پیدا کرنے والی غیر معمولی شخصیت بتایا۔
رومان کی بیوی الیگزینڈرا فرائی فراؤ فون کو لکھے گئے تعزیتی خط میں صدر گاؤک نے کہا کہ رومان نے جرمنی کی تصویر اور ہمارے معاشرے کی رواداری کو متاثر کیا اور اسے مضبوط بنایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former german president roman herzog dies aged 82 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply