امریکہ کی سابق خاتون اول بار بیرا بش انتقال کر گئیں

نیو یارک: سابق خاتون اول بار بیرا بش جو ایک امریکی صدر کی اہلیہ اور ایک دیگر امریکی صدرکی والدہ تھیں منگلکے روز انتقال کر گئیں ۔ وہ92سال کی تھیں۔ جس وقت محترمہ باربیرا نے آخری ہچکی لی تو ان کے شوہر و سابق صدر امریکہ جارج ہربرٹ واکر بش اور ایک اور سابق امریکی صدر اور بیٹا جارج واکر بش دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ان کے قریب موجود تھے۔
ان کے شوہر کے دفتر سے جاری بیان میں ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے آخری رسوم کے حوالے سے اعلان جتنی جلد ممکن ہو سکے گا کر دیا جائے گا۔لواحقین میں شوہر اور پانچ بچے بشمول سابق صدر جارج بش ،ان کے بھائی اسکاٹ پیرز ،17پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں اور7پڑ پوتے و پڑپوتیاں و پڑنواسے و پڑ نواسیاں ہیں۔
گذشتہ کچھ سالوں سے وہ سانس کے ایسے مرض میں مبتلا تھیںجس میں پھیپھڑوں میں ہوا کے گذر کی راہوں میں رکاوٹ آجاتی ہے اور سانس لینے میں دقت محسوس ہونے لگتی ہے۔ انہوں نے آخری ایام میں مزید طبی علاج نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former first lady barbara bush dies at 92 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply