سابق افغان صدر حامد کرزئی کی ایک اور بیٹی دہلی کے ایک اسپتال میں تولد ہوئی

نئی دہلی: افغان سفیرمتعین ہندوستان ڈاکٹر ایس محمد ابدالی کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی کی اہلیہ کوچوتھی اولاد بھی جو کہ ایک بیٹی ہے،نئی دہلی کے اپولو اسپتال میں تولد ہوئی۔
ڈاکٹر ابدالی نے مزید بتایا کہ حامد کرزئی کی بچی کی پیدائش ہفتہ کو تقریبا گیارہ بجے ہوئی۔ ڈاکٹر کرزئی لندن جاتے ہوئے اپنی اہلیہ اور نومولود بچی کو دیکھنے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے ہفتہ کو اسپتال آئے تھے۔
ڈاکٹر کرزئی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینت کرزئی کے پہلے بچے کی پیدائش ان کی شادی کے آٹھ سال بعد 2007 میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر کرزئی کا تیسرا بچہ بھی ہندوستان میں ہی گڑگاؤں کے فورٹس اسپتال میں پیدا ہوا تھا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former afghan prez karzais 4th child born in delhi hospital in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply