افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کابل: ممتاز سیاس داں اور جہادی رہنما و افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی منگل کے روز انتقال کر گئے ۔وہ 93سال کے تھے۔

کابل میں1926میں پیدا ہوئے مجددی کو سوویت فوجوں کے خلاف مجاہدین کی کامیابی کے بعد نگراں صدر اور عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

1978کی بغاوت کے بعد ،جس میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کامیاب ہو گئی تھی اور نیشنل لبریشن فرنٹ تشکیل دے کر اس وقت کی حکومت کے خلاف سیاسی و مسلح تحریک شروع کردی گئی تھی،مجددی پاکستان چلے گئے تھے۔

انہیں 2003میں افغان سینیٹ( میشرانو جرگہ )کا چیرمین مقرر کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former afghan president sibghatullah mojaddedi dies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment