طالبان کے بھیس میں غیر ملکی انتہا پسند افغان فورسز سے لڑ رہے ہیں:وزیر دفاع

کابل: نگراں وزیر دفاع معصوم اسٹانک زئی نے کہا ہے کہ افغان فورسز کے خلاف لڑنے والے طالبان نہیں بلکہ طالبان کے بھیس میں غیر ملکی انتہا پسند ہیں۔جنوبی صوبوں کے دورے کے دوران اسٹانک زئی شورش زدہ ہلمند صوبہ میں رکے اور وہاں سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری تشدد کا اندرونی انتہاپسندوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ہے بلکہ یہ سرزمین افغانستان کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کے لیے غیر ملکی دہشت گردوں کی زیر قیادت ایک بڑی سازش ہے۔اسٹانک زئی نے مزید کہا کہ انکا دعویٰ خان شین، برامچی، مرجاہ اور ہلمند صوبہ کے دیگر علاوں میں فوجی کارروائی کے دوران سیکڑوں غیرملکی دہشت گردوں کی ہلاکت سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔
ہلمند میں افغان فوج کی215ویں کور کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اسٹانک زئی نے کہا کہ مقامی رہائشی اور افغان عوام مذکورہ اضلاع میں ہلاک انتہا، پسندوں کی لاشوں کو اٹھانے پر تیار نہیں ہیں۔،انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میںغیر ملکی دہشت گروں کا داخلہ روکنے کے لیے سرحدی خطوں میں حفاظتی بندوبست سخت کیاجانا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Foreign terrorists disguised as taliban are fighting afghan forces stanikzai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply