بدخشاں میں افغان فوج کی کارروائی میں 8ہلاک و زخمی

کابل: افغانستان کے شمال مشرقی بدخشاں صوبہ میں افغان فوج کی کارروائی کے دوران کم از کم 8انتہا پسند ،جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، ہلاک وزخمی ہو گئے ۔ ان غیر ملکیوں کا تعلق تاجکستان سے بتایا جاتا ہے۔
افغان فوج کی209ویں شاہین کور نے کہا کہ افغان فوجوں نے جورم ضلع میں توپوں کے استعمال سے انتہا پسندوں کے اڈوںکو نشانہ بنایا جبکہ ان حملوں کے دوران افغان فورسوں اور انتہاپسندوں میں تصادم بھی ہوتے رہے۔
جس میں کم ا زکم دو باغی بشمول ایک تاجک ہلاک اور6دیگر زخمی ہو گئے۔دریں اثنا شاہین کور نے مزید بتایا کہ افغان فورسز نے ایک نالی بم برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔یہ نالی بم بہارک شہر میں ایک سڑک کنارے دبا دیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: foreign nationals among 8 militants killed wounded in badakhshan in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply