ایرانی وزیر خارجہ ایک بڑا وفد لے کر جنوبی افریقہ روانہ

تہران : ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک سیاسی و اقتصادی وفد کو لے کر منگل کے روزجنوبی افریقہ پرواز کر گئے۔جہاں وہ ایران ایٹمی معاہدہ اور دو طرفہ تعلقات پر جنوبی افریقی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

علاوہ ازں ظریف جنوبی افریقی صدر سیریل راما پھوسہ اور اپنے ہم منصب لیندوی سیسولو سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وفد جنوبی افریقہ ماہرین اقتصادیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

اس دورے کے دوران ایرانی جوہری معاہدہ ،جومشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) کا نام سے بھی معروف ہے، اور ایران جنوبی افریقہ تعلقات اس دورے کے اہم ترین موضوعات ہوں گے۔

Title: fm zarif leaves tehran for s africa | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply