پاکستانی وزیر خارجہ کا قطر میں قطری اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال

دوحہ: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصربن خلیفہ التھانی ، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن التھانی اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران قریشی اور قطری حکام نے اپنی ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے ساتھ ساتھ مجموعی علاقاائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دیگر علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ قطر اور پاکستان کے درمیان مختلف میدانوں میں تعاون میں اضافہ کرنے پر بھی غور خوض کیا۔

اس سے قبل مسٹر قریشی کے دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ہوائی اڈہ پہنچنے پر قطر کی وزارت خارجہ میں چیف آف پروٹوکول ، پاکستانی سفیر متعین قطرابراہیم یوسف فخرو اور پاکستانی سفار خانے کے سینیئر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fm qureshi discusses afghan peace regional situation during day long visit to qatar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment