فلوریڈا کے ایک نوجوان کو داعش سے تعلق رکھنے کا قصوروار قرار دیا گیا

فلوریڈا:ایک امریکی نوجوان کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے اشارے پر عوامی تفریحی مقام ساحل سمندر پر بم رکھنے کی سازش رچنے کا مجرم پایا گیا۔ فریق استغاثہ نے بتایا کہ 25سالہ ہرلم سوریج کو وسیع تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش اور دہشت گردوں کو مواد فراہم کرنے کا مجرم پایا گیا۔ اس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فیڈرل ایجنٹ کے ایک ملازم نے سوریج کی طرف سے فیس بک پر داعش کا اعلان کرنے کے بعد مخبر بن کر بات کی تھی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسی دوران مخبر کو سوریج کے منصوبوں کا پتہ چلا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ ایک بم بنانا چاہتا تھا جسے وہ مغربی ساحل پر نصب کرکے ریموٹ سے اڑانا چاہتا تھا۔
حکام نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کو جولائی 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدعا علیہ کے وکلاء نے بحث کے دوران کہا کہ ملزم مخبر کی سازش میں پھنس گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Florida man found guilty of daesh inspired bomb plot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply