نائیجیریا میں سیلاب ،اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک

ابوجہ:نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (نیما) کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے نائیجر دریا اور بینو دریا میں طغیانی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ طغیانی سے ملک بھر میں سیلاب آیا جس میں دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔حکومت نے مقامی افراد سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے وسطی و جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

نیما کے ڈائرکٹر کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کی 12 ریاستیں سیلاب کی لپیٹ میں آئیں جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

نائیجیریا کے حکام ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے جاری رہنے کے باعث آئندہ چند دنوں میں مزید سیلاب آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں تقریباً ہر سال سیلاب آتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کی احتیاطی حکمت عملی کی کمی، منصوبہ بندی کی کمی، پانی کا راستہ رکنے اور نکاسی آب کے خستہ حال نظام اس کی وجوہات ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Floods in nigeria have killed more than 100 people in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply