بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہکاریاں جاری، 30ہلاک،50لاکھ افرادمتاثر

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں شدید بارش کے سبب آنے والے سیلاب میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب سے کئی ضلعوں میں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ کوری گرام ضلع میں تقریباً 60 ہزار کنبے اور نیل فمری ضلع میں تقریباً 400 کنبے سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ریلوے افسروں نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں علاقہ کے اندرونی علاقوں کی کئی روٹس پر ٹرین خدمات روک دی گئیں کیونکہ پانی ریل کی پٹریوں کے نیچے کی مٹی اور پتھروں کو بہا لے گیا ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سےسب زیادہ بھیانک سیلاب 1998 میں آیا تھا ، جب یہاں کا تقریباً 68 فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Floods and devastation in bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply