شدید بارشوں کے بعدجنوبی یمن میں ہلاکت خیز سیلاب، 18 افراد ہلاک

عدن:جنوبی یمن میں شدید بارش کے بعد سیلاب سے کم از کم 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ منگل کی رات کو مانسون کی بارش کی وجہ سے لاہیج صوبہ کے المقاطرہ وادی میں تباہی ہوئی ہے، جو تعز شہر کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے، جہاں کئی گاڑیاں بارش کے پانی میں بہہ گئی ہیں۔ ایک افسر نے بین الاقوامی امداد کے لئے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ “دس لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے اور آٹھ دیگر لاشوں کی تلاش کی جارہی ہے”۔ امدادی تنظیموں نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے یہاں ہیضہ کی وبا مزید پھیل سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ یمن میں اس بیماری کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے یہاں کم سے کم 2000 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Flooding kills 18 people in southern yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply