نیس ٹرک حملہ میں پانچ ملزمین کی عدالت میں پیشی

پیرس:فرانس کے نیس شہر میں ہونے والے وحشیانہ ٹرک حملے کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے پانچ افراد کو عدالت میں پیش کر کے ان سے رسمی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو فرانس کی انسداد دہشت گردی یونٹ کی حراست سے پیرس عدالت میں لایا گیا ہے، جہاں ان پر الزام طے کئے جا سکتے ہیں۔
واضح ر ہے کہ نیس شہر میں قومی دن منانے کے لیے جمع بھیڑ پر 31 سالہ تیونسیائی ڈرائیور محمد لاہوئج بوہلیل نے ٹرک چڑھا دیا تھا جس میں 84 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five to appear in court in connection with nice attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply