لیبیا میں 24 مہاجرین کی لاشیں برآمد ،5000تارکین وطن بچا لیے گئے

طرابلس:لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نزدیک رضا کار تنظیموں کو مضافاتی علاقوں میں بحیرہ روم سے بہہ کر آنے والی 24مہاجرین کی لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ اٹلی کی بحریہ کی مدد سے 5ہزار تارکین وطن بچا لیے گئے۔ یہ لاشیں ان تنظیموں نے بحیرہ روم اور پڑوسی علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کام چلانے کے دوران برآمد کیں۔ ضلع تاجورہ کے باشندوں نے بتایا کہ لاشوں کے آنے کا سلسلہ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں شروع ہوا تھا۔ مقامی کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے کل بتایا کہ کچھ لاشوں کو کتوں نے جزوی طور پر کھایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔ ادھر، جرمن امدادی گروپ نے بتایا پیر کی رات بحیرہ روم میں تین تارکین وطن کی موت ہو گئی۔ اٹلی کی قیادت میں چلائے گئے ریسکیو آپریشن میں ہزاروں لوگوں کو بچایا گیا۔ جرمن انسانی حقوق گروپ جگینڈ ریٹٹیٹ نے اپنے فیس بک پر لکھا، ”تمام کوششوں کے بعد ربڑ کی کشتی ڈوب جانے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی“۔ اٹلی کی بحریہ، امدادی گروپ اور نجی کشتیوں سے پیر کو لیبیا ئی سمندر سے قریب پانچ ہزار تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ امدادی کام کل بھی جاری رہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: five thousand refugees rescued 24 found dead off libya in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply