بارودی سرنگ بچھانے کے دوران دھماکہ ہوجانے سے طالبان کے 5لیڈر شدید زخمی

کابل:افغانستان کے شمالی صوبہ نورستان میں طالبان گروہ کے پانچ بڑے لیڈر اس وقت زخمی ہو گئے جب یہ طالبان لیڈران دوآب علاقہ مین ایک بارودی سرنگ بچھا رہے تھے کہ اس میں استعمال کیا جانے والا دھماکہ خیز مواد خود بخود پھٹ پڑا جس میں پانچ طالبان لیڈر زخمی ہو گئے۔وزرت دفاع نے بتایا کہ ان زخمیوں کی شناخت قاری محدم حنیف، صلاح الدین ،جما،محمد شاہ اور داد محمد کے طور پر کی گئی ہے۔وزارت دفاع نے یہ بھی بتایاکہ ان پانچوں زخمیوں کے زخم سنگین نوعیت کے ہیں ۔طالبان انتہا پسند اور دیگر دہشت گر گروپوں سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند سیکورٹی فورسز اور حکومتی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے پسندیدہ ہتھیار کے طور پر آئی ای ڈی کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five taliban leaders critically injured in premature bomb explosion in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply