نائجیریا میں بوکوحرام کے خود حملے اور فائرنگ میں5ہلاک

کانو: شمال مشرقی نائجیریا کے ایک گاؤں پر بوکوحرام کے شب خون اور خود کش حملے میں کم ا زکم 5افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ایک خود کش بمبار نے مقامی وقت کے مطابق رات سوا بارہ بجے بورنو ریاست کے تنگوشے گاؤں میں کھلے میں سو رہے مقامی لوگوں کے درمیان جا کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

ایک مقامی غیر فوجی ملیشیا لیڈر مصطفےٰ محمد نے بتایا کہ دھماکے کے بعد جب بھگدڑ مچی تو دیگر انتہاپسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ انہوں نے بورنو ریاست کے دارالخلافہ میدوگوری سے 6کلومیٹر کی دوری پر واقع اس گاو¿ںسے بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ اس حملے میں 5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوئے۔

تنگوشے کے ہی رہائشی عمارہ قیاری نے بتایاکہ حملہ آوروں نے 8مکانات بھی نذر آتش کر دیے۔اور اپنے اتھ 100گائیں بھی لے گئے۔لیکن خوش قسمتی سے یہ تمام گائیں از خود واپس آگئیں۔جس سے یہ محسس ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کو گایوں کو رکھنے کا سلیقہ اور انہیں کنٹرول کرنا نہیں آتا۔

Title: five people killed in boko haram suicide attack in nigeria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply