عراق میں 50لاکھ سے زائد بچے بھیانک قسم کے تشدد کا شکار:اقوام متحدہ

بغداد:اقوام متحدہ نے عراق میں دہشت گردتنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے ساتھ لڑائی کو جدید تاریخ کاسب سے وحشیانہ واقعہ بتایا اور کہا ہے کہ یہاں 50لاکھ سے زیادہ بچوں کو فوراً انسانی مدد پہنچائے جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ(یونیسیف) نے ایک بیان میں کہا،”پورے عراق میں بچوں کو دہشت گردی اور ناقابل تصورتشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جدید تاریخ کی سب سے وحشیانہ کارروائی میں وہ مارے جارہے ہیں،زخمی ہورہے ہیں،ان کا اغواکیا جارہا ہے اور یہاں تک کہ انہیں گولی چلانے اور قتل کرنے پر بھی مجبور کیا جا رہا ہے۔
بیان کے مطابق،موصل میں داعش کے دہشت گردبچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے کنبوں کو یہاں سے جانے سے روکا جارہا ہے۔ بین الاقوامی تنظیم کے اندازے کے مطابق موصل میں تقریباً 10لاکھ شہری بےحد خطرناک حالات میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ عراق کے زیادہ تر علاقوں کو قبضے میں لینے کے بعد داعشکے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 1000سے زیادہ بچوں کی موت ہوگئی ہے اور 1100سے زیادہ بچے زخمی یا معذور ہوگئے ہیں۔ا
س دوران ہوئے تشدد کے واقعات میں کم از کم 4650بچے اپنے خاندانوں سے بچھڑگئے۔ قابل ذکر ہے کہ 2015کے بعد امریکہ اور اتحادی ملکوں کی مشترکہ کارروائی میں عراق کے زیادہ تر شہروں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔امریکی اتحادی فوج کی حالیہ کارروائی میں موصل شہر بھی داعشکے قبضے سے آزاد ہونے کے قریب ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five millions of iraqi children repeatedly and relentlessly targeted says un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply