بنگلہ دیش میں ایک جاپانی کو قتل کرنے کے جرم میں5افراد کو سزائے موت

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ایک جاپانی شہری کے قتل کے معاملے میں پانچ مسلم جنگجوؤں کو قصوروار پائے جانے پر انہیں سزائے موت سنادی۔ خیال رہے کہ ضلع رنگپور میں ایک65سالہ جاپانی شہری کونیو ہوشی کو موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش حملہ آوروں نے اکتوبر 2015 میں گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔
پبلک پراسکیوٹر رتیش چندرا بھاؤمک نے بتایا کہ سزائے موت کے مستحق قرار دیے جانے والے پانچوں ملزمان نے حکومت اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی نیت سے جاپانی شہری کونیو ہوشی کے قتل کی سازش کی تھی۔ پولس نے بتایا کہ پانچوں قصوروار ممنوعہ جنگجو تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے رکن تھے۔ عدالت نے اس معاملے میں ایک ملزم کو ثبوت نہ ملنے پر بری کردیا۔
اگرچہ بنگلہ دیش میں غیر ملکی شہریوں کے حملے کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے تھے، لیکن حالیہ برسوں میں مسلم انتہاپسندوں کے جنون کی وجہ سے ایسے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جن میں کم سے کم چھ مذہبی ناقدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ ان میں ایک بنگالینژاد امریکی بلاگر بھی شامل ہے۔ تاہم، اس مقدمہ میں وکیل دفاع ابوالحسین نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five militants sentenced to death for killing japanese in bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply