امریکہ میں برطرف ملازم کی اندھا دھند فائرنگ ، کمپنی کے 5ملازمین ہلاک

Five killed in Florida workplace shooting
واشنگٹن:امریکہ کی جنوبی مشرقی فلوریڈا ریاست میں اورلانڈو کے قریب ایک تجارتی ادارے کے سابق ملازم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں ادارے کے پانچ ملازمین ہلاک ہوگئے۔ واردارت انجام دینے کے بعد حملہ آور نے بھی خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ہلاک شدگان میں ایک خاتون ملازم بھی شامل ہے۔
فلوریڈا کے شیرف جیری ڈیمنگس نے ایک پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور گودام کا سابق ملازم تھا۔ اور اسے اسی سال اپریل مین ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا تھا۔ا نہوں نے کہا کہ حملہ آور کا مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے لیکن اس کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔