واشنگٹن: امریکہ میں گولی باری کی ایک اور واردات میںاس وقت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جب ایک بندوق بردار نے اندھادھند فائرنگ کر کے شراب کشید کرنے والی امریکہ کی ایک معروف فیکٹری کے پانچ ملازمین کو ہلاک کر دیا۔ ریاستہائے امریکہ کی ریاست وسکونسن کے شہر میلواکی کے پولس سربراہ الفانسو موریلز نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ اندھا دھند فائرنگ کرنے کےبعدحملہ آورنے اپنی بندوق اپنی طرف تان لی اور خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ سہ پہر میں جس وقت میلواکی میں واقع شراب کشید فیکٹری مولسون کورز کے احاطہ میں 1000سے زائد ملازمین موجود تھے، حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کردی جس میں پانچ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ بہت سے ملازمین شدید زخمی ہیں۔الفانسو نے مزید بتایا کہ پولس افسران جب جائے وقوعہ پہنچے تو انہیں وہاں51سالہ حملہ آور کی ،جو مقامی رہائشی تھا، لاش ملی ۔جو بظاہر اپنی ہی بندوق کی گولی لگنے سے ہلاک ہواہے۔شہر کے میئر ٹام بیریٹ نے بھی اس فائرنگ میں پانچ افرا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔یہ پانچوں اسی فیکٹری کے ملازم ہیں۔بیریٹ نے بھی اسی پریس کانفرنس میں جس سے شہر کے پولس سربراہ الفانسو نے خطاب کیا، کہا کہ یہ شہر کے لیے نا قابل بیان سانحہ ہے۔صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے بلائی گئی ایک پریس کانفرنس مٰں اس کی اطلاع ملتے ہی گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک شرپسند قاتل نے مولسون کورز شراب کشید پلانٹ میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں5افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *